سنگاپور ۔ 30 جون (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں کے 50ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچنے کے باعث سپلائی آﺅٹ لک میں بہتری کی صورتحال ہے ۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 45 سینٹ (0.90فیصد) کی کمی سے 49.43 ڈالر فی بیرل میں …
خام تیل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
سنگاپور ۔ 30 جون (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں کے 50ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچنے کے باعث سپلائی آﺅٹ لک میں بہتری کی صورتحال ہے ۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 45 سینٹ (0.90فیصد) کی کمی سے 49.43 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 60 سینٹ کی کمی سے 50.01 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔سی ایم سی مارکیٹس کے سرمایہ کارایلیکس ویجایا نے میڈیا کو بتایاکہ خام تیل کے نرخ 50 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی سطح پر پہنچنے کے باعث اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ خام تیل پیدا کرنے والے ملک اپنی پیداوار کی سطح بحال کردیں گے ۔








