خانیوال ۔4اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ضلع خانیوال کا آغازہو گیا، دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول 5کسی کبیروالا کے درمیان ہوا جس میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا جبکہ دوسرے میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی …
خانیوال ،ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ضلع خانیوال کا آغازہو گیا

مزید خبریں
خانیوال ۔4اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ضلع خانیوال کا آغازہو گیا، دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول 5کسی کبیروالا کے درمیان ہوا جس میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا
جبکہ دوسرے میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میاں چنوں اور گورنمنٹ ہائی سکول 140دس آر جہانیاں کی ٹیمیں مد مقابل تھیںجو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میاں چنوں کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔سی ای اوایجوکیشن ملک الطاف حسین ثاقب اور ڈی ای او (سیکنڈری)خانیوال سید محمود نبی نے ٹورنامنٹ کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال چوہدری محمد محسن اور ان کے معاونین چوہدری محمد عرفان کمبوہ، محمد منشائ،محمد فاروق،عامر عزیز،عاصم راحیل،عبد الرؤف اور میاں محمد اسلم کو شاباش دی۔








