اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ادارہ برائے شماریات پاکستان نے کہا ہے کہ خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 18.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دورا ن خدمات کی برآمدات 4.49 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری …
خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 18.17 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ادارہ برائے شماریات پاکستان نے کہا ہے کہ خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 18.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دورا ن خدمات کی برآمدات 4.49 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 3.80 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں خدمات کی قومی برآمدات میں 0.69 ارب ڈالر یعنی 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی بی ایس کے مطابق فروری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2022 کے دوران برآمدات میں 13.73 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 481.02 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 547.07 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔ واضح رہے کہ وزارت تجارت نے جاری مالی سال کے لئے خدمات کی قومی برآمدات کا ہدف 7.5 ارب ڈالر مقرر کر رکھا ہے۔







