اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان دانشمندی سے کام لے،ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی نہ ہو ۔بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وفد آج مذاکرات کے لئے جا چکا ہے ، کل افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، …
خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان دانشمندی سے کام لے،ہمارا مطالبہ ہے ، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی نہ ہو ، خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان دانشمندی سے کام لے،ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی نہ ہو ۔بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وفد آج مذاکرات کے لئے جا چکا ہے ، کل افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو،پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تو تبھی بات کی جاتی ہے،اگر پیشرفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔
وزیر دفاع نےاِس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں قیام امن کےلئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔انہوں نے27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے،اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، بلاول بھٹو کا حق ہے وہ اظہار رائے کرسکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔








