خواتین معاشرے میں اپنا کردار ادا کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں،ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے میں خواتین کے کردار اور اسلام میں خواتین کے مقام پر گفتگو کی گئی۔ جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ اس سیمینار کی مہمان خصوصی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن تھیں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے میں خواتین کے کردار اور اسلام میں خواتین کے مقام پر گفتگو کی گئی۔ جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ اس سیمینار کی مہمان خصوصی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن تھیں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال خواتین اور ان کی معاشرے میں خدمات کے نام کیا گیا ہے اور خواتین ہی وہ قوت ہیں جو معاشروں کی تقدیر بدلا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply