اسلا آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیر رہنما و رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کی طرح ملک بھر میں خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی و سماجی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے تاکہ زندگی کے ہر شعبے میں ان …
خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی و سماجی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے،طاہرہ اورنگزیب
مزید خبریں
اسلا آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیر رہنما و رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کی طرح ملک بھر میں خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی و سماجی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے تاکہ زندگی کے ہر شعبے میں ان کی قابلیت و اہمیت کو روشناس کرایا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے خاطر خواہ قانون سازی کی گئی ہے جس کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ ہر شہری اپنی معاشرتی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے خواتین کے حقوق کی آگاہی و فراہمی کے لیئے کوشش کرے اور اس تبدیلی کو بنیادی اکائی سے شروع کر کے اسے اجتماعی تبدیلی کی جانب لے کر جایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”اکانومی ان فوکس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔







