خواتین کو بااختیار بنانا ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے،چیئر پرسن بی آئی ایس پی کا یوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معاشی خودمختاری ،عوامی فلاح ہمارا مشترکہ ہدف ہے ، بی آئی ایس پی غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ،خواتین کو بااختیار بنانا ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے ۔بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری پیغام …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معاشی خودمختاری ،عوامی فلاح ہمارا مشترکہ ہدف ہے ، بی آئی ایس پی غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ،خواتین کو بااختیار بنانا ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے ۔بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے،قائداعظم کے وژن پر عمل ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی خودمختاری اور عوامی فلاح ہمارا مشترکہ ہدف ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے،خواتین کو بااختیار بنانا ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہی پاکستان کو مستحکم بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے،خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔