خواجہ سعد رفیق کا مسلم لیگ ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں بھی مقبول ہو رہی ہے، بہت سی اہم شخصیات ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں، پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، کراچی پر وہ توجہ نہیں دی …

کراچی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں بھی مقبول ہو رہی ہے، بہت سی اہم شخصیات ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں، پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، کراچی پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو دی جانی چاہئے تھی، اب حالات بدل رہے ہیں، آنے والا وقت بہتر کراچی کا ہے، سیاستدانوں اور اداروں کو شہر قائد کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے، لاہورکی ترقی سے کراچی کا موازنہ کرتا ہوں تو خوشی نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگ ہاﺅس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم ضیائ، شاہ محمد شاہ، بابو سرفراز جتوئی، سورٹھ تھیبو،عبد الحمید بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply