اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (پی آئی بی ٹی) کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لئے فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں چیئر پرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد …
خواجہ سعد رفیق کی انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لئے فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (پی آئی بی ٹی) کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لئے فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں چیئر پرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر وزارت ریلوے انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ممبر فنانس فیصل اسماعیلی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ریلوے فریٹ کمپنی ظفرزمان رانجھا نے ریلوے کی مین لائن سے پی آئی ٹی بی کو منسلک کرنے کے حوالے سے تین مختلف لائنوں کے قیام کے بارے بریفنگ دی اور ان لائنوں کے قیام میں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئلے، کلنکر اور سیمنٹ کی ترسیل کے لئے پاکستان کے پہلے ٹرمینل سے ریلوے نیٹ ورک کو منسلک کرنا ضروری ہے۔








