خیبر ایجنسی میں امن کمیٹی کی گاڑی پر بم حملہ ، 5افراد جاں بحق

پشاور۔22مئی (اے پی پی)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ تیراہ میں پیرکو امن کمیٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق ہوگئے‘ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تیراہ میں درس جماعت کے قریب اکاخیل امن کمیٹی کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے اکاخیل امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے‘ جاں بحق افراد میں امن کمیٹی کے سربراہ زرولی …

پشاور۔22مئی (اے پی پی)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ تیراہ میں پیرکو امن کمیٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق ہوگئے‘ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تیراہ میں درس جماعت کے قریب اکاخیل امن کمیٹی کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے اکاخیل امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے‘ جاں بحق افراد میں امن کمیٹی کے سربراہ زرولی ‘حامد خان ‘ نور خان ‘امیر نواز اورلیویز سپاہی عبدالمنان شامل ہیں‘ حملے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی

Leave a Reply