دانش سکول کمزور اور پسماندہ طبقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے برابر مواقع فراہم کر رہا ہے ، فرح ناز اکبر

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پالیمانی سیکرٹری برائے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح ناز اکبر نے بحریہ انکلیو اسلام آباد میں واقع دانش اسکول کری روڈ منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فخر اور مسرت کا ہے کہ ہم یہاں دانش اسکول منصوبے کی شاندار پیش رفت کے گواہ بن رہے ہیں۔یہ پہلا …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پالیمانی سیکرٹری برائے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح ناز اکبر نے بحریہ انکلیو اسلام آباد میں واقع دانش اسکول کری روڈ منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فخر اور مسرت کا ہے کہ ہم یہاں دانش اسکول منصوبے کی شاندار پیش رفت کے گواہ بن رہے ہیں۔یہ پہلا پودا ہے جو میں نے لگایا اور آج مکمل ہو رہاہے۔

آج یہاں کھڑے ہو کر میں صرف اینٹوں اور گارے کی ایک عمارت نہیں دیکھ رہی بلکہ ایک خواب کو حقیقت بنتے، ایک موقع کے وعدے کو پورا ہوتے اور آنے والی نسلوں کے لیے امید کی ایک روشن علامت بنتے دیکھ رہی ہوں۔فرح ناز اکبر نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ منصوبے سے وابستہ تمام افراد ،پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون داس، ماہر کاریگر اور نگران ٹیم نے محنت، لگن اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ کام کیا۔

فرح ناز اکبر نے کہا کہ دانش سکول منصوبہ موجودہ حکومت کے اُس وژن کی حقیقی تصویر ہے جو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں تعلیم کے فروغ اور مساوی مواقع کی فراہمی پر مبنی ہے۔ یہی وژن انہوں نے بطور وزیرِاعلیٰ پنجاب دانش اسکول کے تصور کی صورت میں متعارف کرایا تھا تاکہ کمزور اور پسماندہ طبقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے برابر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسی شمولیت، معیار اور سب کے لیے مساوی مواقع کے اصولوں پر مبنی ہے اور دانش سکول اس وژن کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ جب یہ ادارہ مکمل ہوگا تو یہ ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی مرکز بنے گا جہاں سے باصلاحیت نوجوان تیار ہوں گے جو پاکستان کو ترقی، اختراع اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

مزید خبریں