دبئی ۔16مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایک شہری کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔ دبئی پولیس …
دبئی میں خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار

مزید خبریں
دبئی ۔16مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایک شہری کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔
دبئی پولیس میں کریمنل انویسٹی گیشن ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں اس نے یہ جواز پیش کیا کہ بھکاری خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہمدردی ملتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دبئی پولیس کی ایپ پر پولیس آئی سروس کے ذریعے بھیک مانگنے یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاع دی جائے۔








