دبئی ۔24نومبر (اے پی پی):دبئی نے شہر کی مختلف سڑکوں پرمفت گرم کھانا دینے والی سمارٹ مشینیں نصب کر دی ہیں ۔العربیہ اردو کےمطابق دبئی میں اوقاف فاؤنڈیشن کے زیرانتظام محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار وقف اینڈ ہبہ کنسلٹیشن نے بتایا کہ یہ مشینیں 2022میں شروع کیے گئے منصوبے ’’خبز السبیل‘‘ کا تسلسل ہیں جس کے تحت ضرورت مندوں کو سمارٹ مشینوں کے ذریعے مفت تازہ روٹی فراہم کی …
دبئی کی سڑکوں پر مفت گرم کھانا دینے والی سمارٹ مشینیں نصب

مزید خبریں
دبئی ۔24نومبر (اے پی پی):دبئی نے شہر کی مختلف سڑکوں پرمفت گرم کھانا دینے والی سمارٹ مشینیں نصب کر دی ہیں ۔العربیہ اردو کےمطابق دبئی میں اوقاف فاؤنڈیشن کے زیرانتظام محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار وقف اینڈ ہبہ کنسلٹیشن نے بتایا کہ یہ مشینیں 2022میں شروع کیے گئے منصوبے ’’خبز السبیل‘‘ کا تسلسل ہیں جس کے تحت ضرورت مندوں کو سمارٹ مشینوں کے ذریعے مفت تازہ روٹی فراہم کی جا رہی تھی۔
ادارے نے بیان میں کہا کہ نئی مشینوں کا ڈیزائن جدید ہے جس میں آسان استعمال کے لیے ڈیجیٹل سکرین موجود ہے، کھانے کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے کولنگ سسٹم نصب ہے اور مشین کی حالت، بھراؤ کی سطح اور مرمت سے متعلق سمارٹ فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ صارفین کے لیے سمارٹ شناختی نظام متعارف کیا گیا ہے جس کے تحت ہر شخص روزانہ ایک کھانا حاصل کر سکے گا تا کہ تقسیم میں انصاف برقرار رہے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک سہولت پہنچ سکے۔اوقاف دبئی کے سیکرٹری جنرل علی المطوع نے بتایا کہ یہ مشینیں دبئی کی کئی مساجد کے نزدیک نصب کی گئی ہیں اور آنے والے مرحلے میں ضرورت کے مطابق مزید علاقوں میں ان کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وقف کے نظام کو جدید اور پائیدار حل کے ذریعے فروغ دینا ہے تا کہ امداد باوقار اور آسان طریقے سے مستحقین تک پہنچے۔محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار وقف اینڈ ہبہ کنسلٹیشن کی ڈائریکٹر زینب التمیمی نے بتایا کہ 2022 میں منصوبے کے آغاز پر اس نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور روزانہ بڑی مقدار میں گرم روٹی محفوظ اور آسان مشینوں کے ذریعے تقسیم کی جاتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ نئی مشینیں مزدوروں میں مفت گرم کھانا تقسیم کریں گی اور انہیں دور سے مانیٹر اور کنٹرول بھی کیا جا سکے گا تا کہ سروس بلا تعطل جاری رہے۔








