دختران ملت کی جموں میں آر ایس ایس کی مسلح ریلیوں پر اظہار تشویش

سرینگر ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت نے جموں میںہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کی مسلح ریلیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ریلیوں کا واحد مقصد نفرتوں کے شعلے بھڑکانا اورخطے مےں امن ومان کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک …

سرینگر ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت نے جموں میںہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کی مسلح ریلیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ریلیوں کا واحد مقصد نفرتوں کے شعلے بھڑکانا اورخطے مےں امن ومان کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندو انتہا پسند قوتیں ان ریلیوں کے ذریعے مسلمانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا اور ذہنی دباﺅ میں مبتلا رکھنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر چپ سادھ لیں۔

Leave a Reply