درخواست گزار اپنے حج واجبات کی دوسری قسط 6 لاکھ 50ہزار روپے 3 سے 15نومبر تک متعلقہ بنک میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں،ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حج واجبات کی دوسری قسط 6 لاکھ 50ہزار روپے 3 سے 15نومبر تک اپنے متعلقہ بنک میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں،دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، آن لائن ادائیگی والے عازمین حسب سابق آن لائن پورٹل استعمال کرسکتے ہیں۔ جمعہ …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حج واجبات کی دوسری قسط 6 لاکھ 50ہزار روپے 3 سے 15نومبر تک اپنے متعلقہ بنک میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں،دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، آن لائن ادائیگی والے عازمین حسب سابق آن لائن پورٹل استعمال کرسکتے ہیں۔

جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتےہوئے وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا کہ حج 2026کے جو درخواست گزار واجبات کی پہلی قسط جمع کرا چکے ہیں وہ دوسری قسط3 تا 15 نومبر2025 تک جمع کراسکتے ہیں ، ایسے افراد جو مکۃ المکرمہ میں ڈبل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 2 لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرائیں گے جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنے کےلئے 67ہزار روپے فی کس جمع کرانے ہوں گے، یہ دونوں سہولیات صرف مکۃ المکرمہ میں ہی دستیاب ہوں گی، بعد میں حج پیکج تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا دوسری قسط جمع کراتے وقت پیکج کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری قسط جمع کراتے وقت بنک سے کوائف کی تصحیح اور پیکج کی تبدیلی صرف شارٹ سے لانگ حج کے حوالے سے کرائی جاسکتی ہے جبکہ لانگ سے شارٹ حج پیکج کی تبدیلی کےلئے بذریعہ بنک وزارت مذہبی امور میں درخواست بھجوانا ہوگی جسے صرف دستیابی کی صورت میں ہی منظور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل اپنی متعلقہ بنک برانچ سے اپنے کوائف میں کسی قسم کی درستگی کرائی جاسکتی ہے، گروپنگ کے مسائل شناختی کارڈ نمبرکی درستگی کےلئے وزارت کے متعلقہ حج آفیسر، انچارج آئی ٹی سیل کو تحریری درخواست بھی بھجوانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی،کسی بھی مرحلے پر حج داخلہ منسوخ کرانے کی صورت میں وزارت مذہبی امور ضوابط کے مطابق کٹوتی کی مجاز ہے، منسوخ شدہ درخواستوں کی بقیہ رقم درخواست گزار کے متعلقہ بنک اکائونٹ میں واپس بھجوائی جائے گی، عازمین حج کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وزارت سے موثر رابطے کےلئے پاک حج 2026 موبائل ایپ استعمال کریں۔

 

مزید خبریں