دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 18 ہزار 900 …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 59 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 900 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 52 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 54 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 51 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 600 کیوسک،سکھر میں پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 300 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1544.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.423 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1233.95 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.644 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں