دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 63 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 200 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 300 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 700 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائرکے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1490.27 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.668 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1212.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.051 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.197 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں