اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) 6 دسمبر 2019ءتک فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے پاس ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 1.7 ملین تک بڑھ گئی ۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے تک 1.2 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔ اس طرح ٹیکس سال 2019ءمیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں میں 0.5 ملین کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ٹیکس سال 2018ءکے …
دسمبر تک ایف بی آر کے پاس ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 1.7 ملین تک پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) 6 دسمبر 2019ءتک فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے پاس ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 1.7 ملین تک بڑھ گئی ۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے تک 1.2 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔ اس طرح ٹیکس سال 2019ءمیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں میں 0.5 ملین کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ٹیکس سال 2018ءکے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 0.6 ملین کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ایف بی آر کوٹیکسز محصولات میں 5 ارب روپے اضافی وصولیاں ہوئی ہیں۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس سال 2017 کے دوران ایف بی آر کو 1.9 ملین افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے جبکہ ٹیکس سال 2018ءکے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 2.5 تک بڑھ گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران ایف بی آر کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 374 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں جبکہ مالی سال 2018-19 کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں نے اس میں 384 ارب کی ادائیگیاں کی تھیں۔







