اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ10سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے 10 سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ کی تقریب رونمائی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل روڈ میپ سے کاروبار، تعلیم، صحت اور …
دس سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ10سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے 10 سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ کی تقریب رونمائی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل روڈ میپ سے کاروبار، تعلیم، صحت اور عوامی خدمات میں انقلابی بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل روڈ میپ پر تیزی سے کام جاری ہے،نوجوانوں کو ٹیکنالوجی میں عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اہم کردار ہے، ای گورننس ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی قومی ترقی اورشفاف طرز حکمرانی کا بنیادی ستون ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بناکر عالمی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بنانا ہمارا مقصد ہے،نیشنل ڈیجیٹل کونسل پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو مختلف مواقع حاصل ہوں گے۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ دس سالہ ڈیجیٹل روڈ میپ معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا،ڈیجیٹل روڈ میپ سے کاروبار، تعلیم، صحت اور عوامی خدمات میں انقلابی بہتری آئے گی۔








