دس ماہ کے دوران دالوں کی درآمد میں 34.25 فیصد اضافہ ہوا،انیس مجید

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال2016-17ءکے پہلے دس ماہ کے دوران 1.098 ملین ٹن دالیں درآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران7 لاکھ52 ہزار172 ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں اس طرح بلحاظ وزن دالوں کی درآمد میں 34.25 فیصد اضافہ ہوا۔ ہول سیلرز گراسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے کہا ہے کہ رواں سال دالوں کا درآمدی …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال2016-17ءکے پہلے دس ماہ کے دوران 1.098 ملین ٹن دالیں درآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران7 لاکھ52 ہزار172 ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں اس طرح بلحاظ وزن دالوں کی درآمد میں 34.25 فیصد اضافہ ہوا۔ ہول سیلرز گراسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے کہا ہے کہ رواں سال دالوں کا درآمدی بل834 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران485 ملین ٹن کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی بل میں اضافہ کا بنیادی سبب دالوں کی عالمی مارکیٹ میں قیمت میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے

Leave a Reply