دشمن کی مدد کرنے والوں کےلئے کوئی نرمی نہیں ، ایرانی عدلیہ کا انتباہ

تہران۔9جنوری (اے پی پی):ایران کی عدلیہ نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی مدد کرنے والوں کے لئے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے اسرائیل و امریکا پر ایران میں خلل پیدا کرنے کے حوالے سے ہائبرڈ انداز اپنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل و امریکی صدر کے اعلانات کے بعد ایران …

تہران۔9جنوری (اے پی پی):ایران کی عدلیہ نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی مدد کرنے والوں کے لئے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے اسرائیل و امریکا پر ایران میں خلل پیدا کرنے کے حوالے سے ہائبرڈ انداز اپنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل و امریکی صدر کے اعلانات کے بعد ایران میں بدامنی و فسادات پھیلانے والوں کے لئے کوئی عذر نہیں ہے نیز ایران اور ایرانی عوام کے خلاف دشمن کی مدد کرنے والوں کے لئے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یاد رہے کہ جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ایران میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں امریکا مظاہرین کی مدد کو آئے گا۔ احتجاج کا یہ سلسلہ 28 دسمبر سے تہران شہر کی دکانوں اور بازاروں سے شروع ہوا تھا۔ تاجر اور دکاندار اس بات پر احتجاج کر رہے ہیں کہ ایرانی ریال کی قدر بہت گر گئی ہے جس سے افراط زر اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں