اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دشمن کے سرینڈر کرنے یا خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد یہ ہدایات دی گئی ہیں …
دشمن کے سرینڈر کرنے یا خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دشمن کے سرینڈر کرنے یا خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ معصوم پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بات چیت کے ذریعے بحران کے حل کی بڑی کوشش کی‘ ہمیں بے گناہ پاکستانیوں پر حملوں اور قومی اثاثوں کے نقصان پر دکھ ہوا ہے۔







