اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور اہل پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف (کل ) جمعہ کو یوم سیاہ منائیں گے۔ اس دن کو آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی ظلم و تشدد اور غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشتیں پیش …
دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور اہل پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف (کل) یوم سیاہ منائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور اہل پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف (کل ) جمعہ کو یوم سیاہ منائیں گے۔ اس دن کو آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی ظلم و تشدد اور غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشتیں پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ تقسیم ہند کے موقع پر ایک منظم سازش کے تحت کشمیر پر بھارتی قبضہ جمانے کےلئے گورداسپور کے مسلم اکثریتی علاقہ کو بھارت کے نقشے میں شامل کر دیا گیا جس سے بھارت کو کشمیر پر فوج کشی کیلئے زمینی راستہ مل گیا اور 27 اکتوبر 1947ءکو بھارتی افواج نے کشمیریوں کی آزادی اور خود مختاری پر شب خون مارتے ہوئے ریاست پر اپنا قبضہ جما لیا۔








