نیویارک ۔ 22 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی اثرات پر امریکی جریدے ٹائم نے رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق کئی ایئرلائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں جبکہ مئی کے اختتام تک دنیا کی بیشتر ایئرلائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ امریکی جریدے ٹائم کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا کی …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی اثرات ،کئی ایئرلائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں، مئی کے اختتام تک دنیا کی بیشتر ایئرلائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، امریکی جریدے کی رپورٹ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 22 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی اثرات پر امریکی جریدے ٹائم نے رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق کئی ایئرلائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں جبکہ مئی کے اختتام تک دنیا کی بیشتر ایئرلائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ امریکی جریدے ٹائم کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت پر بھی وار کر دیا ہے، فضائی سفر کم ہونے کی وجہ سے دنیا کی بیشتر ایئرلائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، امریکی جریدے ٹائم کی رپورٹ کے مطابق کئی ایئرلائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں، ایئرلائنز کے مالی ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، بیشتر طیارے گراﺅنڈ ہو چکے ہیں اور نصف سے زیادہ پروازیں خالی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءسے عالمی ہوابازی کی صنعت بند ہونے جا رہی ہے، چند یورپین ایئرلائنز کی جانب سے بھی فوری امداد کی اپیلیں کی جا چکی ہیں۔ امریکی ایئرلائن نے 50 بلین ڈالرز کے بیل آﺅٹ پیکیج کی درخواست کی ہے جبکہ برطانوی ایئرلائن نے وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے کہ اگر ہنگامی طور پر مالی معاونت نہ کی گئی تو برطانوی ہوابازی کی صنعت وباءکے آگے نہیں ٹھہر سکے گی، کئی ایئرلائنز کی جانب سے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر بغیر چھٹیوں کے تنخواہ پر چلے جائیں جبکہ سینیئر ایگزیکٹو تنخواہوں میں کٹوتی کر لیں۔








