دنیا بھر کی طرح سندھ بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا

حیدرآباد5فروری (اے پی پی) دنیا بھر کی طرح حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا۔کشمیر بنے گا پاکستان ے نعروں سے پورا سندھ گونج اٹھا ، مودی کے پتلے نذرآتش کئے گئے، سیاسی ودینی جماعتوں ، نوجوانوں ، تاجروں ،خواتین ، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ حیدرآباد پریس کلب …

حیدرآباد5فروری (اے پی پی) دنیا بھر کی طرح حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا۔کشمیر بنے گا پاکستان ے نعروں سے پورا سندھ گونج اٹھا ، مودی کے پتلے نذرآتش کئے گئے، سیاسی ودینی جماعتوں ، نوجوانوں ، تاجروں ،خواتین ، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ حیدرآباد پریس کلب کے باہر مختلف تنظیموں کی جانب سے شہدائے کشمیر کی یاد میں شمع و دیئے روشن کئے گئے اور شہدائے کشمیر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اسکولوں میں طلبہ وطالبات نے جدوجہد کشمیر اور بھارتی مظالم کے حوالہ سے ٹیبلوز پیش کئے ، ملی نغمیں سنائے بعد ازاں انہوں نے سڑکوں پر نکل کر ریلیاں نکالیں۔ حیدرآباد پریس کلب کے باہر تاجروں کی جانب سے اسٹیج لگایا گیا تھا جہاں ہر تنظیم و جماعت کے رہنما¶ں کو خطاب کی دعوت دی گئی۔ تاجروں کی جانب سے ایک بڑے قومی پرچم کے ساتھ ریلی نکالی گئی ، پولیس امن کمیٹی کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت صداقت جتوئی نے کی۔ محفوظ عرسانی، اویس بلوچ ، خاوند بخش جیحی جو ، جمشید علی شیخ ، ڈاکٹر مستنصر باللہ ، کیو حاکم ، اظہر محمد شیخ ، نواب خان اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کو آزاد کرائیںگے۔ میئر حیدرآباد سید طیب حسین کی قیادت میں ایک ریلی بلدیہ آفس سے نکالی گئی جس میں بلدیہ یونین کے عہدے داروں غلام محمد قریشی ، اکرم راجپوت اور دیگر کے علاوہ چیئرمنز اور ملازمین نے شرکت کی۔ جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحب زادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا تاج محمد ناہیون ، خالد حسین دھامراہ اور اعظم جہانگیری نے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان اور قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کاشف شورو نے حیدرآباد پریس کلب کے آڈیٹوریم میں یوم ِ یکجہتی کشمیر پر ایک سیمینار منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کشمیر کے لئے موثر آواز اٹھائی ہے ۔ سنی تحریک ، لیبک ،وکلا، سول سوسائٹی اور درجنوں دیگر تنظیموں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالیںگئیں جو شام تک اختتام ہوئیں۔

مزید خبریں