دنیا پرمغرب کی بالادستی کا دور ختم ہوگیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران ۔ 16 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا پر مغرب کی بالادستی کا دور ختم ہوگیا ہے اور ہم پوسٹ یورپ دور سے گزر رہے ہیں جس میں عالمی سیاست محض چند بڑی طاقتوں تک محدود نہیں رہی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا …

تہران ۔ 16 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا پر مغرب کی بالادستی کا دور ختم ہوگیا ہے اور ہم پوسٹ یورپ دور سے گزر رہے ہیں جس میں عالمی سیاست محض چند بڑی طاقتوں تک محدود نہیں رہی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ جامع ایٹمی معاہدہ امریکہ پر اعتماد کی نہیں بلکہ امریکی پالیسیوں پر بد اعتمادی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے ایک رکن کی حثیت سے امریکہ اپنے وعدوں سے منحرف نہیں ہوسکتا اور اگر اس نے ایسا کیا تو اسے عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایران کے وزیر خارجہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے علاقائی اداروں اور متحدہ محاذ کے قیام کو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین ایجنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے کے لیے عالم اسلام کے درمیان تعاون کا فروغ اور عالم اسلام کی اولین ترجیح کے طور پر مسئلہ فلسطین کو اس کے اصل مقام پر واپس لانا علاقائی اتحاد کے لیے ایران کی پالیسی کا حصہ ہے۔

Leave a Reply