اوٹاوا۔19ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ دنیا کو توانائی کے تحفظ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کینیڈا میں منعقد ہ ورلڈ پٹرولیم کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ پائیدار تیل کی منڈیاں ہی توانائی کے تحفظ …
دنیا کو توانائی کے تحفظ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،سعودی وزیر توانائی

مزید خبریں
اوٹاوا۔19ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ دنیا کو توانائی کے تحفظ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کینیڈا میں منعقد ہ ورلڈ پٹرولیم کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ پائیدار تیل کی منڈیاں ہی توانائی کے تحفظ کا بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پیشگی اقدامات کریں اور محتاط رہیں۔ ہمارا ہدف تیل کے نرخ نہیں بلکہ عدم استحکام کو ممکنہ حد تک کم کرنا ہے۔
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اگرتیل کی سپلائی بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ نہیں ہوگی تو دنیا توانائی کے ایک بحران سے نکل کر دوسرے بحران میں پھنس جائے گی۔ ماحول دوست توانائی اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے شراکتی پروگرامز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کی پیشنگوئیاں ہمیشہ قابل اعتماد نہیں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قیمتوں کو ہدف نہیں بناتے بلکہ ان کے اتار چڑھاو کو محدود کرتے ہیں۔








