پاکستان اور چین سٹرٹیجک شراکت دار ہیں،وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار کی چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ پاکستان اور چین سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک باہمی فائدے کے امور میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں پاکستان کے لئے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک چین معاشی تعلقات, کورونا کی وباءکے خلاف جنگ میں …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ پاکستان اور چین سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک باہمی فائدے کے امور میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں پاکستان کے لئے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک چین معاشی تعلقات, کورونا کی وباءکے خلاف جنگ میں چین کی طرف سے تعاون اور باہمی اقتصادی تعلقات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے چینی سفیر نونگ رونگ کی پاکستان میں تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پاک چین تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ومستحکم ہوں گے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ وبائی مرض کے خاتمے کے لئے چین کی طرف سے کئے گئے تعاون کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک اپنے بنیادی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط معاشی شراکت کی بنیاد رکھنے اور اس ضمن میں سی پیک ایک اہم قدم ہے۔ خسرو بختیار نے مزید کہاکہ زراعت پاکستان کی معیشت کے لئے اہم شعبوں میں سے ایک ہے اور پاکستان چین کے ساتھ سی پیک معاہدے کے ذریعے زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے تاکہ کم سے کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ دسویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کامیاب ہوگی اور اہم سماجی و اقتصادی ، توانائی ، ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر منصوبوں اور خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کو تیز کیا جائے گا۔اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے پرتپاک خیرمقدم کرنے پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔ چینی سفیر نے سی پیک میں چین کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی کثیرالجہتی تعاون مزید گہرا اور مضبوط ہو گا۔