دودھ کی مصنوعات کی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.8 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں مارچ 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات 29.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ اپریل 2018ءکے دوران درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ پی …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں مارچ 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات 29.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ اپریل 2018ءکے دوران درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ 2018ءکے مقابلہ میں اپریل 2018ءکے دوراندودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات کے حجم میں 6.2 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔