اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن (آئی ٹی بی اے) کے زیر اہتمام دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ 22 نومبر کو لیزر سٹی بائولنگ کلب ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن …
دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ (کل) کھیلا جائے گا
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن (آئی ٹی بی اے) کے زیر اہتمام دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ 22 نومبر کو لیزر سٹی بائولنگ کلب ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری دانیال اعجاز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے شروع جاری ہیں
اور ٹورنامنٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بائولرز حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز اور ڈبلز کیٹگریز کے ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دانیال اعجاز نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے آغا محمد علی شاہ نے کی۔









