دو وفاقی وزراءدانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ اور دو وزارءمملکت سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا

دو وفاقی وزراءدانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ اور دو وزارءمملکت سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لے لیا، وزریراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) دو وفاقی وزراءاور دو وزارءمملکت نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

دو وفاقی وزراءدانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ اور دو وزارءمملکت سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا
تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لے لیا، وزریراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) دو وفاقی وزراءاور دو وزارءمملکت نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب جمعرات کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزریراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ نے بطور وفاقی وزیر جبکہ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے وزیر مملکت کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی وسینیٹ اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

Leave a Reply