دو ہزار انیس ،بیس کے دوران ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطے میں عالمی تجارتی تناﺅ کے باوجود بڑھوتری کی شرح مضبوط مگر معتدل رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2019-20ءکے دوران ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطے میں عالمی تجارتی تناﺅ کے باوجود بڑھوتری کی شرح مضبوط مگر معتدل رہے گی۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک کے نام سے رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019ءمیں ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطے کی اقتصادی ترقی کی شرح …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2019-20ءکے دوران ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطے میں عالمی تجارتی تناﺅ کے باوجود بڑھوتری کی شرح مضبوط مگر معتدل رہے گی۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک کے نام سے رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019ءمیں ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطے کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.7 اور 2020ءمیں 5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اپریل میں بھی بڑھوتری کے حوالے سے یہی پیشنگوئی کی گئی تھی۔ 2018ءمیں ایشیاءکے خطے میں بڑھوتری کی شرح 5.9 فیصد تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی معیشتیں جیسے ہانگ کانگ، چین، کوریا، سنگاپور اور تائیوان میں علاقائی گروتھ 2019ءمیں 6.2 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد رہے گی جبکہ یہی صورتحال 2020ءمیں بھی جاری رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تناﺅ اقتصادی پیشنگوئیوں کے حوالے سے ایک بڑا فیکٹر ہے تاہم جون میں طے پائے جانے والے نکات کی روشنی میں آنے والے مہینوں میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز متوقع ہے۔

Leave a Reply