پشاور۔13اکتوبر (اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ اگر ادارے محمد نواز شریف کے خلاف کارروائی کرے تو عمران خان بہت سراہتے ہیں اور اگر عمران خان کے خلاف قا نونی چارہ جوئی عمل میںلائے تواداروںپرچڑھ دوڑنے سے بھی گریزنہیںکرتے کیوںکہ عمران خان کواپنے خلاف باتیںسننے کی عادت نہیںہے،عمران خان اس جگہ پراپنی تبدیلی کے راگ الاپ رہے ہیںجہاںکے عوام نام نہادتبدیلی کے خودعینی …
دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میںخیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںسبزسیلاب آئیگا ،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔13اکتوبر (اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ اگر ادارے محمد نواز شریف کے خلاف کارروائی کرے تو عمران خان بہت سراہتے ہیں اور اگر عمران خان کے خلاف قا نونی چارہ جوئی عمل میںلائے تواداروںپرچڑھ دوڑنے سے بھی گریزنہیںکرتے کیوںکہ عمران خان کواپنے خلاف باتیںسننے کی عادت نہیںہے،عمران خان اس جگہ پراپنی تبدیلی کے راگ الاپ رہے ہیںجہاںکے عوام نام نہادتبدیلی کے خودعینی شاہدین ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ شیخ چلی کے بناتعبیرخواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیںکیونکہ2018کے عام انتخابات میںخیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںسبزسیلاب آئیگا،عمران خان کوچاہئے کہ وہ جوش خطابت میںدوسروںپرانگلی اٹھانے کی بجائے اپنے گریبان میںبھی جھانکے۔







