دیا میر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو متبادل زمین دینے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، داسو اور مہمند ڈیم پراجیکٹس 2024ء میں مکمل ہو جائیں گے، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل) ر( مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو متبادل زمین دینے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، داسو اور مہمند ڈیم پراجیکٹس 2024ء میں مکمل ہو جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل) ر( مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو متبادل زمین دینے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، داسو اور مہمند ڈیم پراجیکٹس 2024ء میں مکمل ہو جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔چیئرمین واپڈا نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سے واپڈا کے جاری پراجیکٹس پر قانونی مشاورت کی ،ادارے کے قانونی معاملات پر اٹارنی جنرل سے رہنمائی لیتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیا بھاشا ڈیم کے متاثرین کو متبادل زمین دینے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے،گلگت بلتستان میں متاثرین کیلئے متبادل زمین موجود نہیں تھی،متبادل زمین کی جگہ متاثرین کو رقم ادا کر دی گئی ہے۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ رقم کی ادائیگی پر گلگت بلتستان کے مقامی لوگ خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ داسو اور مہمند ڈیم 2024 ء میں مکمل ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے 21 پاور ہاؤسز پر 24 گھنٹے کام جاری ہے، تاہم کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر واپڈا ملازمین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز کا اجراء بڑا مسئلہ تھا، عالمی اداروں کی جانب سے ڈیم کی فنڈنگ کیلئے ردعمل حوصلہ افزا نہیں تھا، واپڈا نے دیا میر بھاشا ڈیم اپنے وسائل سے تعمیر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ،واپڈا نے ڈیم کی تعمیر کے لیے حکومت سے صرف 18 فیصد فنڈز لئے ہیں،ڈیم کے دیگر اخراجات واپڈا خود برادشت کرے گا۔چیئرمین واپڈا نے کہا واپڈا پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس کی عالمی سطح پر ریٹنگ حکومت کے برابر ہے اور یہ واپڈ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔