دی سٹی I-B بحریہ چیپٹر اسلام آباد کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):دی سٹی سکول (I-B بحریہ چیپٹر-اسلام آباد) کے 16 رکنی طلبہ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیاجہاں سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کیا۔حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں ہر پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے قومی اُمور میں کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ اس …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):دی سٹی سکول (I-B بحریہ چیپٹر-اسلام آباد) کے 16 رکنی طلبہ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیاجہاں سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کیا۔حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں ہر پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے قومی اُمور میں کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد نے سینیٹ کی تاریخ اور اہم پارلیمانی مراحل پر مبنی خصوصی ڈاکومنٹری بھی ملاحظہ کی۔

جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفد کو سینیٹ ہال میں اجلاس کی کارروائی بھی دکھائی گئی اور سینیٹ کے طریقہ کار، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ حکام نے پارلیمانی ڈھانچے کے مؤثر کردار اور قانون سازی میں کمیٹیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں وفد نے ’’گلی دستور‘‘ کا دورہ کیا، جہاں انہیں آئین پاکستان کی تشکیل، ارتقاء اور آئینی تاریخ کے نمایاں مراحل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

وفد نے آئین پاکستان کے تاریخی ورثے کو جدید اور بصری انداز میں پیش کرنے کے اس منفرد منصوبے کو سراہا۔وفد نے دورے کے اختتام پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی معلوماتی بریفنگ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے نہایت تعلیمی، مفید اور بامقصد قرار دیا۔