ٹورنٹو ۔ 8 اگست (اے پی پی) ڈیوڈ فیرر، رچرڈ گیسکوئٹ، جائلز مونفلس، باٹسٹا ایگٹ اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں اسپینش کھلاڑی فیرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو سخت مقابلے کے بعد زیر …
راجرز کپ ٹینس، فیرر، گیسکوئٹ، مونفلس، باٹسٹا ایگٹ اور ڈیل پوٹرو مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
ٹورنٹو ۔ 8 اگست (اے پی پی) ڈیوڈ فیرر، رچرڈ گیسکوئٹ، جائلز مونفلس، باٹسٹا ایگٹ اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں اسپینش کھلاڑی فیرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے سکونر کو ہرا کرپہلی رکاوٹ عبور کی، فرانس کے جائلز مونفلس نے امریکہ کے جانسن کو شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، سپین کے باٹسٹا ایگٹ نے امریکن حریف سمیزک کو زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، جان اسنر پہلے راﺅنڈ کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔








