نیویارک ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اپنی روایتی کھیل کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو مینز سنگلز سیمی فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس …
رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اپنی روایتی کھیل کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو مینز سنگلز سیمی فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے سلسلے میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ میچ میں سپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے بعد اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-0،6-3، 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








