اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے ایس ڈی پی آئی اور فریڈرک ایبرٹ سٹیفٹنگ (ایف ای ایس) پاکستان کے زیر اہتمام "پبلک ڈیبٹ مینجمنٹ میں پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط بنانے" کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی پالیسی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر رانا احسان افضل خان نے مالیاتی ذمہ داری اور پائیدار معاشی نمو کو …
رانا احسان افضل خان کی اعلیٰ سطحی پالیسی گول میز کانفرنس میں شرکت، ادارہ جاتی اصلاحات اور مضبوط پارلیمانی نگرانی کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے ایس ڈی پی آئی اور فریڈرک ایبرٹ سٹیفٹنگ (ایف ای ایس) پاکستان کے زیر اہتمام "پبلک ڈیبٹ مینجمنٹ میں پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط بنانے” کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی پالیسی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر رانا احسان افضل خان نے مالیاتی ذمہ داری اور پائیدار معاشی نمو کو یقینی بنانے کے لئے قرضوں کی شفاف رپورٹنگ، ادارہ جاتی اصلاحات اور مضبوط پارلیمانی نگرانی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے ، موسمیاتی موافقت اور سماجی تحفظ سمیت ترقیاتی ترجیحات کے لیے مالی جگہ پیدا کرنے کے لیے قرضوں کا موثر انتظام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی لچک اور مالیاتی نظم و نسق کو مربوط کرنا پاکستان کی پائیدار اور جامع ترقی کے حصول میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔








