اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچ سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو بیلاروس سے موصولہ پیغام کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین جنگی اور فوجی آلات کی 8ویں بین الاقوامی نمائش ایم آئی ایل ای ایکس 2017ءمیں …
رانا تنویر حسین کی بیلاروس کے وزیر دفاع ایندرائی الیکسے وچ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچ سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو بیلاروس سے موصولہ پیغام کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین جنگی اور فوجی آلات کی 8ویں بین الاقوامی نمائش ایم آئی ایل ای ایکس 2017ءمیں شرکت کے لیے بیلاروس کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر بیلاروس کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچ سے ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ باہمی دلچسپی خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا۔








