رانا ثناءاللہ پر شریف خاندان کی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام کی پہلی ایف آئی آر، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ پر شریف خاندان کی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام کی پہلی ایف آئی آر، انتہا پسند تنظیموں اور متعدد منشیات فروشوں سے مبینہ روابط، منی لانڈرنگ سمیت گزشتہ روز منشیات کی برآمدگی کے الزام میں اے این ایف کے ہاتھوں گرفتاری کے بارے میں متعدد تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ منگل کو …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ پر شریف خاندان کی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام کی پہلی ایف آئی آر، انتہا پسند تنظیموں اور متعدد منشیات فروشوں سے مبینہ روابط، منی لانڈرنگ سمیت گزشتہ روز منشیات کی برآمدگی کے الزام میں اے این ایف کے ہاتھوں گرفتاری کے بارے میں متعدد تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ رانا ثناءاللہ پر عائد الزامات کی فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف سب سے پہلی ایف آئی آر شریف خاندان کی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں 23 نومبر 1992ءکو چنیوٹ میں درج ہوئی جس کا نمبر 2396 تھا، ماضی میں لاہور میں داتا دربار پر ہونے والے بم حملے میں رانا ثنااللہ پرکالعدم تنظیم لشکر طیبہ اور سپاہ صحابہ کے ساتھ روابط کا الزام بھی لگا۔

Leave a Reply