لندن۔8جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے برطانیہ کے دورے کے دوران لندن میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ارجون سُدھو سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ ملاقات میں کامن ویلتھ یوتھ پروگرام، نوجوانوں کی قیادت اور عالمی سطح پر یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا مشہود احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ کامن ویلتھ کی یوتھ …
رانا مشہود احمد خان کی لندن میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

مزید خبریں
لندن۔8جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے برطانیہ کے دورے کے دوران لندن میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ارجون سُدھو سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ ملاقات میں کامن ویلتھ یوتھ پروگرام، نوجوانوں کی قیادت اور عالمی سطح پر یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا مشہود احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ کامن ویلتھ کی یوتھ گلوبل لیڈرشپ میں پاکستان کا وزیراعظم یوتھ پروگرام نہایت اہم اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان نے بطور کو چیئر نوجوانوں کے مسائل اور ترجیحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل کے تعاون اور کامن ویلتھ یوتھ پروگرام سے متعلق پاکستان کی تشویش پر بروقت اور مثبت ردعمل پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کامن ویلتھ یوتھ پروگرام کو ضم نہ کرنے کا فیصلہ نوجوانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے اعلان کیا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کا اجلاس رواں ماہ بلانے کا ارادہ ہے جبکہ کامن ویلتھ ایشیا الائنس کا سیکرٹریٹ گزشتہ برس اسلام آباد میں قائم کیا جا چکا ہے جو خطے کے نوجوانوں کے لئے ایک نمایاں پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ یوتھ پروگرام کو مضبوط بنانا نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ آج کے نوجوان ہی کل کے قائد، موجد اور تبدیلی کے علمبردار ہوں گے۔ ملاقات میں کامن ویلتھ ای لرننگ پلیٹ فارم کو ڈیجیٹل یوتھ ہب سے منسلک کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر یوتھ پروگرامز میں باہمی تعاون پر اظہارِ تشکر کیا گیا اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔








