راولپنڈی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےساڑھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی
راولپنڈی، دو منشیات فروش گرفتار ، ساڑھے 3 کلو چرس برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےساڑھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 860 گرام چرس برآمد کی۔ ایک اور کارروائی میں رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔








