راولپنڈی۔26 جون(اے پی پی )ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جو ش وجذبے سے منائی گئی ۔دن کا آغاز عید کے خصوصی خطبات سے کیا گیا جن میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پرزور دیا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ا س موقع پر تمام سرکاری و نجی عمارات اور تجارتی مراکز کو …
راولپنڈی میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جو ش وجذبے سے منائی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔26 جون(اے پی پی )ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جو ش وجذبے سے منائی گئی ۔دن کا آغاز عید کے خصوصی خطبات سے کیا گیا جن میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پرزور دیا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ا س موقع پر تمام سرکاری و نجی عمارات اور تجارتی مراکز کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔عید الفطر کے موقع پر بیشتر کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہو ئے۔ راولپنڈی میں عید کے بڑے اجتماعات عید گاہ شریف ،لیاقت باغ ،مرکزی عید گاہ گوالمنڈی ،سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ ،میونسپل سٹیڈیم ،صادق آباد ،مدنی مسجد ،خیابان سرسید ،ریلوے گراﺅنڈ ڈھوک حسو،جامعہ اسلامیہ صدر ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال اور علی مسجد سیٹیلائٹ ٹاﺅن میں منعقد ہوئے ۔لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے ۔ا








