راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تین ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر مجموعی طور پر 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سی پی او کے مطابق 350 سے زائد ٹریفک پولیس …
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تین ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات
راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تین ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر مجموعی طور پر 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سی پی او کے مطابق 350 سے زائد ٹریفک پولیس افسران شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہیں جبکہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود فورس کی نگرانی، چیکنگ اور بریفنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم کے اطراف اور اہم مقامات پر روف ٹاپ سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ سی پی او نے بتایا کہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈ اسٹیڈیم کے گردونواح میں مسلسل گشت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ٹرائی سیریز کے دوران شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شائقین کرکٹ خوشگوار اور محفوظ ماحول میں میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔









