اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومِن نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اُمور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رشین فیڈریشن …
رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومِن کی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات،پیشہ وارانہ اُمور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومِن نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اُمور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پرسنل سٹاف آفیسرز سے معزز مہمان کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے خطہ میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پاک بحریہ کے عزم اور خدمات کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمر ل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ معزز مہمان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی اشتراک اور تعاون میں اضافہ و استحکام کا باعث ہو گا۔








