رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے زیراہتمام تخلیقی آرٹس اور میڈیا کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز نے ڈائس فاونڈیشن امریکہ کے تعاون سے تخلیقی آرٹس اور میڈیا کے موضوع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے آڈیٹوریم میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔کانفرنس میں تخلیقی آرٹس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی دانشورانہ استعدادِ کار کے مختلف موضوعات کے بارے میں قابل تقلید مثالیں، اور …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز نے ڈائس فاونڈیشن امریکہ کے تعاون سے تخلیقی آرٹس اور میڈیا کے موضوع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے آڈیٹوریم میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔کانفرنس میں تخلیقی آرٹس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی دانشورانہ استعدادِ کار کے مختلف موضوعات کے بارے میں قابل تقلید مثالیں، اور فنکاروں اور تعلیم یافتہ افراد کے لئے اس کی اہمیت پر بحث و تمحیض ہوئی۔ ڈائس فاونڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر خورشید احمد قریشی نے افتتاحی سیشن کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جو کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ترقی یافتہ ممالک نئی اختراعات اپنا رہے ہیں جن کے ذریعے اُنہوں نے معاشی ترقی میں اہم سنگِ میل حاصل کئے ہیں۔ اُنہوں نے دنیا کی مشہور کمپنیوں جیسے گوگل ، ایمزون، ایپل اور ایچ پی کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح اُنہوں نے چھوٹے سے تصور سے آغاز کیا اور مسلسل اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں سے کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply