اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان بیت المال سعودی عرب کے شاہ سلمان ہومینٹرین ایڈ و ریلیف سینٹر کے تعاون سے رمضان المبارک میں ملک کے دورافتادہ اورپسماندہ اضلاع میں مستحقین میں 18 ہزار250 اشیائے خوراک کی تھیلیاں تقسیم کی جائیگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق فی تھیلہ 52 کلوگرام وزن کا ہے جس پر مجموعی طورپر10 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس پیکج سے 91 ہزار250 مستحقین …
رمضان المبارک میں دورافتادہ اورپسماندہ اضلاع میں مستحقین میں 18 ہزار250 اشیائے خوراک کی تھیلیاں تقسیم کی جائیںگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان بیت المال سعودی عرب کے شاہ سلمان ہومینٹرین ایڈ و ریلیف سینٹر کے تعاون سے رمضان المبارک میں ملک کے دورافتادہ اورپسماندہ اضلاع میں مستحقین میں 18 ہزار250 اشیائے خوراک کی تھیلیاں تقسیم کی جائیگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق فی تھیلہ 52 کلوگرام وزن کا ہے جس پر مجموعی طورپر10 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس پیکج سے 91 ہزار250 مستحقین استفادہ کریں گے۔اب تک مظفرآباد، ہٹیاں بالا، شانگلہ، سدھنوتی، غذر، بٹگرام اور باغ کے اضلاع میں امدادی تھیلوں کی تقسیم ہوئی ہے۔پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس نے اس مشترکہ منصوبہ کو رمضان المبارک میں مستحقین کیلئے ایک نعمت قراردیاہے۔








