ابوظہبی۔13فروری (اے پی پی):بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نےمتحدہ عرب امارات میں یکم مارچ کو پہلے روزے کا امکان ظاہر کیاہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ بیشتر اسلامی ممالک جمعہ، 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گے۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد شوکت عودہ کے مطابق چاند بعض اسلامی ممالک میں دوربین …
رمضان المبارک 1446 ہجری ،یکم مارچ کو پہلا روزہ متوقع

مزید خبریں
ابوظہبی۔13فروری (اے پی پی):بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نےمتحدہ عرب امارات میں یکم مارچ کو پہلے روزے کا امکان ظاہر کیاہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ بیشتر اسلامی ممالک جمعہ، 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد شوکت عودہ کے مطابق چاند بعض اسلامی ممالک میں دوربین کی مدد سے نظر آنے کا امکان ہے۔چونکہ چاند کی پیدائش غروب آفتاب سے قبل ہو چکی ہوگی اور اسلامی خطے میں چاند سورج کے بعد غروب ہوگا، اس لیے زیادہ تر اسلامی ممالک یکم مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن قرار دیں گے۔








