اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ (18 فروری) کو پشاور میں ہوگا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پشاور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ ملک بھر میں …
رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 18 فروری کو پشاور میں ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ (18 فروری) کو پشاور میں ہوگا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پشاور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرمنعقد ہوں گے ۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کرے گی۔








