رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے عبوری منافع میں 44.26 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) رواں سال 2017ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے عبوری منافع میں 44.26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق 30 ستمبر 2017ءکو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والے 21 اداروں کا قبل از ٹیکس منافع 17.6 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اس سے …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) رواں سال 2017ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے عبوری منافع میں 44.26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق 30 ستمبر 2017ءکو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والے 21 اداروں کا قبل از ٹیکس منافع 17.6 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اس سے گزشتہ سہ ماہی کے دوران منافع کا حجم 12.2 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔ اس طرح دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کا قبل از ٹیکس منافع 44 فیصد سے بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply